مکران، پنجگور، گوادر اور تربت میں آشوب چشم کی بیماری سے سیکڑوں افراد متاثر
کوئٹہ (آن لائن )مکران بھر پنجگور گوادر تربت میں آشوبِ چشم کی بیماری نے وبائی شکل اختیار کرلی سینکڑوں افراد متاثر ہسپتالوں میں سہولت کا فقدان عوام میں خوف و ہراس پائی جاتی ہے تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ڈویڑن مکران کے تینوں اضلاع پنجگور تربت گوادر و انکے مختلف تحصیلوں میں آشوبِ چشم جیسے بلوچی مقامی زبان میں چم دور کہا جاتا ہے شدت کے ساتھ پھیل رہی ہے مختلف لوگوں کے مطابق گودار اجتماع سے آنے والے بہت سے لوگ میں آشوبِ چشم کی وائرس پائی گئی ہے عوامی حلقوں نے مکران کے سرکاری ہسپتال میں سہولیات نہ ہونے کی شکایت کی ہے کہ صوبائی حکومت و متعلقہ زمہ دوران ان کا نوٹس لیں۔
Load/Hide Comments


