بلوچستان میں ہیلتھ کارڈ اجرا کی حتمی تاریخ سے آگاہ کیا جائے، نگراں وزیراعلیٰ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان میں آئندہ 3 روز میں ہیلتھ کارڈ اجرا کی حتمی تاریخ سے آگاہ کیا جائے۔ نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی کی صدارت میں صحت کارڈ کے حوالے سے اجلاس کوئٹہ میں ہوا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا بلوچستان میں ہیلتھ کارڈ کے اجرا سے 20 لاکھ خاندانوں کو علاج کی سہولت میسر آسکے گی۔ بلوچستان کے شناختی کارڈ ہولڈرز ملک بھر کے بارہ سو ہاسپٹلز میں علاج کرواسکیں گے۔ میر علی مردان ڈومکی نے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کو کارڈ کے تحت پینل اسپتالوں کی لسٹ جلد فائنل کرنے بھی ہدایت کی۔
Load/Hide Comments


