بیرک گولڈ کمپنی کے زیر اہتمام نوکنڈی میں موبائل فری میڈیکل کیمپ یونٹ کا افتتاح
نوکنڈی (این این آئی) بیرک گولڈ کمپنی کے زیر اہتمام انڈس ہسپتال کی جانب سے نوکنڈی آر ایچ سی میں موبائل فری میڈیکل کیمپ یونٹ کا افتتاح بیرک گولڈ کے کنٹری منیجر احسان علی رند نے کیا افتتاحی تقریب میں ڈی ایچ او چاغی سمیت بیرک گولڈ کمپنی کے آفیسران ،علاقائی عمائدین و دیگر نے شرکت کی، موبائل فری میڈیکل کیمپ یونٹ روزانہ کی بنیاد تحصیل نوکنڈی کے مختلف کلیوں میں مریضوں کا مفت معائنہ اور ادویات فراہم کریگی کنٹری منیجر احسان علی رند نے شرکائ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرک گولڈ علاقے میں صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی بھرپور کوشش کریگی اور اسی سلسلے میں پہلی ترجیح میں موبائل فری میڈیکل کیمپ کے زریعے مریضوں کی علاج معالجے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیگی بہت جلد نوکنڈی میں مکمل ہسپتال کی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے انڈس ہسپتال کے انچارج ڈاکٹر نبیلہ شاہد نے تقریب کے شرکاءکو تفصیلی بریفننگ دی۔


