عوام سے رشتہ وطنی اور خونی ہے، سیاسی راستہ روکنے کیلئے وڈھ کے حالات خراب کیے جارہے ہیں، بی این پی
پنجگور (یو این اے) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ نے کہا ہے کہا ہے کہ بی این پی کا سیاسی راستہ روکنے کے لیے وڈھ کے حالات خراب کیئے جارہے ہیں مسلح جہتوں کو بلوچستان کے عوام کو اجتماعی سزا دینے کے لیے منعظم کیاگیا ہے تاکہ بلوچستان میں امن وامان کے نام پر سیاسی عمل اور قوم پرست قوتوں کو سیاسی عمل میں حصہ لینے پر روکا جائے بی این پی قوم پرست قوتوں کے اتحاد کا حامی ہے اتحاد کی راہ میں وہ قوتین حائل ہیں جو نہیں چاہتے کہ بلوچستان کے قوم پرست یکجا ہوکر سیاسی عمل کا حصہ بنیں وڈھ کے مسلے پر 27 ستمبر کو بی این پی کے تحت صوبہ بھر میں مظاہرے ہونگے اور 30 ستمبر کو شٹرڈاوں کی کال دی گئی ہے بی این پی میں بی ایس او کے دوستوں کی شمولیت سے ثابت ہوگیا ہے کہ پارٹی بلوچستان کے اجتماعی مسائل پر یکساں موقف اختیار کرنے پر بلوچستان کے عوام کی مقبول ترین جماعت ہے جس کی سیاست شعوری بنیادوں پر استوار ہے اور لاپتہ افراد کے حوالے سے پارٹی کا موقف واضح ہے اور عمران خان سے معاہدے کے وقت 4 سو زائد لاپتہ افراد کو مختلف اوقات میں بازیاب بھی کرایا گیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی ایس او کے کامریڈ فہد آصف،اسکالر ایوب غمشاد،اسکالر اطرف صالح،حمل قادر،عرفان اقبال ،عرفان وحید،ملک جنید،عامر وحید،عتیق حفیظ،تابش حفیظ،اظہار قدرت اللہ،قاضی مہران،سہراب بلوچ،چاکر آخوندزادہ،آخوانزادہ حاجی غلام قادر ،کاکا عبد الحفیظ اور دیگر علاقائی معتبرین اور سیاسی کارکنوں کی سردار اخترجان مینگل کی قیادت میں بی این پی میں شمولیت کے موقعے پر کامریڈ فہد آصف کی رہائش گاہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقعے پر بی این پی کے ضلعی صدر حاجی عبدالغفار شمبے زئی کامریڈ عبدالقدیر چیرمین ریاض احمد داد محمد ڈاکٹر محمد اسلم، حاجی محمد ایوب اور دیگر سیاسی رہنما و کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے واجہ جہانزیب بلوچ نے کہا کہ ون یونٹ کے خلاف جدوجہد ہو یا بلوچستان کے دیگر قومی حقوق ایشوز ہوں رہشون سردار عطا اللہ خان کی قربانیوں کو گننا نہیں جاسکتا سردار عطااللہ خان کے بعد سردار اختر جان نے اس سفر کو جاری رکھتے ہوئے قومی حقوق کی جہدوجہدکو اگے بڑھایا اورمشرف کی آمریت کے دور میں دوسال تک زندانوں میں صعوبتیں جیلیں مگر بلوچستان کے قومی حقوق ساحل وسائل کی جہدوجہد سے پھیچے نہیں ہٹے اس لیے بی این پی کے خلاف ہر دور میں محلاتی سازش کی گئیں اور وڈھ میں ڈیتھ اسکواڈ کی سرپرستی کا مقصد بھی بی این پی کو سیاسی عمل سے روکنا ہے انہوں نے کہا کہ 27 ستمبر کو وڈھ کے مسلے پر صوبہ بھر احتجاجی مظاہروں کی کال دے دی گئی ہے اور 30 ستمبر کو صوبہ بھر میں شٹرڈا?ن ہڑتال کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بی این پی بلوچ عوام کے سیاسی معاشی حقوقِ کی جدوجہد جاری رکھے گا عوام کااعتماد بی این پی پر قائم ہے اور عوام سے یہ رشتہ ووٹ کے لیے نہیں ہے بلکہ وطنی اور خونی ہے انہوں نے کہا کہ بی این پی میں سنجیدہ پڑھے لکھے طبقات کی شمولیت بی این پی کے قائد سردار اختر جان مینگل کے اصولی موقف کا صلہ ہے اور بلوچستان کی سیاست میں جب پڑھے لکھے طبقات کی نمائندگی ہوگا تو قومی حقوق کی جہدوجہد سیاسی بنیادوں پر استوار ہوسکے گی انہوں نے کہا کہ پنجگور کے عوام حقیقی مسائل کی طرف جائیں ادھر سے ادھر کا سفر صرف برسراقتدار جماعتوں کے لیے فائدہ مند ہوگا جو عوام کے ووٹوں سے کروڑپتی سے ارب پتی بن چکے ہیں ہیلتھ ایجوکیشن کا جو حال ہے یہ انہی باریاں لینے والوں کے کرتوں کی وجہ سے ہوئے انکو تباہی کے دہانے پر پہنچانے والے یہی سراقتدار جماعتیں ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نئے پنجگور کی بات نہیں کرتے پرانا پنجگوربہتر تھا کم ازکم ہم ایک دوسرے کا لحاظ اور احترام تو کرتے تھے اب سیاست میں جو لب ولہجہ استعمال ہورہا ہے کیا بلوچ کوڈ ہمیں اس طرح کا درس دیتی ہے کہ ہم کرسی کے لیے ایک دوسرے کی زاتی زندگیوں کو ہدف تنقید بناکر صرف ایک دوسرے کی پگھڑیاں اچھالیں موجودہ سیاست ہماری روایتوں کے لیے زہر قاتل ہے اس سے ہماری پرکھوں کی رواداری اور ایک دوسرے کے لیے احترام کا جزبہ اور کوڈ مجروح ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اتحاد کے لیے ہمیشہ بی این پی نے پہل کیا تین جماعتی اتحاد جو بعد میں 4 جماعتی اتحاد بن گیا یہ بی این پی کی کوششوں سے ممکن ہوا پونم بھی قوم پرستوں کا ایک مشترکہ اتحاد تھا اب بھی بلوچستان کے قوم پرستوں سے بی این پی کے رابطے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں شفاف انتخابات کی امید کم ہے جس طرح سیاسی عمل میں مداخلت اور مسلح جہتوں کو منعظم کیا جارہا ہے اس سے نہیں لگتا کہ بلوچستان میں سیاسی عمل کے زریعے تبدیلی لانے میں عوام کامیاب ہوسکے گا بلوچستان میں مسلح جہتوں کی سرپرستی بلوچستان کے عوام پر اجتماعی سزا ہے جس سے سیاسی عمل کے آگے رکاوٹ ڈال کر سیاسی لیڈر شپ کو سیاسی عمل سے دور رکھنا ہے انہوں نے کامریڈ فہد آصف اور دیگر سیاسی کارکنوں اور معتبریں کو بی این پی میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ سیاسی کارکنوں کی شمولیت کے بعد پارٹی پنجگور میں منظم ہورہی ہے۔


