فاشسٹ پارٹی بلوچستانیوں کو گمراہ کرکے عوام کی ہمدردی حاصل کرنا چاہتی ہے، جہلاوان عوامی پینل

پانچ سال حکومت کا حصہ رہنے اور اربوں روپے کرپشن کرنیکے بعد بی این پی سربراہ اور اسکے پارٹی کے سابقہ اراکین صوبائی و قومی اسمبلی وڈھ میں آپریشن کا واویلا کر کے اپنی کرپشن چھُپانے اور اپنے گناہوں پر پردہ ڈال کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہے ہیں، سٹی آرگنائزر جہلاوان عوامی پینل سردار زادہ شہزاد غلامانی،

بی این پی سربراہ نے ہمیشہ بلوچستان میں اپنی سیاست سے انتشار پھیلا کر اپنے زاتی مقاصد حاصل کئیے ہیں اب بھی موصوف نے پچھلے تین ماہ سے وڈھ کو میدانِ جنگ میں بدل دیا ہے، سینکڑوں خاندان نقل مکانی کرچکے ہیں، ہزاروں خاندان وڈھ کے مخدوش صورتحال کے باعث وڈھ میں محصور ہوکر کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں, وڈھ بازار سمیت گرد و نواع میں میں اس وقت نام نہاد قوم پرست فاشسٹ پارٹی اور اسکے ہم پلہ کالعدم تنظیموں کے جتھے جدید اور بھاری ہتھیاروں سے عام آبادیوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ عوام کے نام پر پانچ سال حکومت میں رہ کر اربوں روپے بٹورنے والے اس نام نہاد مفاد پرست ٹولے نے وڈھ کی عوام کا استحصال کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑا ہے۔
وڈھ میں بی این پی سربراہ کی جانب سے حالات کو اس نہج پر لانے کا مقصد آنے والے الیکشن کے لئیے راہ ہموار کرنا ہے، جس کے لئیے بی این پی سربراہ اور اسکے کارندوں نے وڈھ میں اپنی الگ ریاست قائم کر رکھی اور وڈھ گزشتہ تین ماہ سے نو گو ایریا بنا رکھا ہے،
اس تمام تر صورتحال میں حکامِ بالا کی خاموشی باعث افسوس ہے، حکومت کو چاہئیے کہ کسی دباو اور بلیک میلنگ میں آئے بغیر فاشسٹ پارٹی اور اسکے دہشتگرد مسلح ونگ کیخلاف بلا تفریق کارروائی کرکے وڈھ کی عوام کو تحفظ فراہم کرے اور وڈھ میں امن و امان قائم کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں