تربت یونیورسٹی انتظامیہ کی شہر میں گرین بس یا پبلک ٹرانسپورٹ سروس شروع کرانے کی تجویز

تربت (آن لائن)یونیورسٹی آف تربت کی انتظامیہ کا تربت شہر میں گرین بس سروس یا پبلک ٹرانسپورٹ شروع کرانے کی متعلقہ اداروں کو تجویزتفصیلات کے مطابق جامعہ تربت کے ترجمان کے مطابق جامعہ تربت کی انتطامیہ نے تربت شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ شروع کرانے کی ایک پالیسی متعلقہ اداروں کو تجویز کی ہے۔جامعہ تربت کی انتظامیہ نے متعلقہ اداروں کوتجویزپیش کی ہے کہ طلبہ و طالبات کی سہولت سمیت وسیع ترعوامی مفادمیں ملک کے دیگرشہروں کی طرح بلوچستان کے دوسرے بڑے شہر تربت میں بھی ترجیحی بنیادوں پر پبلک ٹرانسپورٹ یا گرین بس سروس شروع کی جائے۔اپنی تجویزمیں جامعہ تربت کی انتظامیہ نے موقف اختیارکیاہے کہ تربت بلوچستان کا دوسرا بڑا شہرہونے کےباوجود یہاں پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کہ وجہ سے طالب علموں سمیت عام شہریوں کو اندرون شہر سفر کرنے میں بڑی دشواری کا سامناکرناپڑتا ہے۔ اس حوالے سے لوکل ٹرانسپورٹروں سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ آگے آئیں اورمفادعامہ کے اس کام میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔ تجویزمیں کہاگیاہے کہ تربت میں پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت کی عدم دستیابی کی وجہ سے طلبہ و طالبات کی ایک بڑی تعداد یونیورسٹی سمیت دیگراعلی تعلیمی اداروں تک رسائی سے قاصرہیں۔تجویزمیں تربت شہرسے ٹیچنگ ہاسپٹل،ڈگری کالجز، آبسرآسکانی، گرلزکیدٹ کالج ،ایم ایٹ روڈ ،جامعہ تربت،میڈیکل کالج، ،ڈی بلوچ اورشہر کے مختلف علاقوں سمیت دیگرتعلیمی اداروں اورسرکاری دفاترکےلئے گرین بس سروس یالوکل ٹرانسپورٹ شروع کرانے پر زوردیاگیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں