کوئٹہ،ایس بی کے یونیور سٹی میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے 24 طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم
کوئٹہ ( آئی این پی ) نگران وفاقی وزیر تعلیم محمد علی سندھی نے وزیراعظم پاکستان سکل پروگرام کے تحت سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کوئٹہ کے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے 24 طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔مہمان خصوصی نگراں وفاقی وزیر تعلیم محمد علی سندھی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مختصر وقت میں ہماری کوشش ہے کہ ملک میں تعلیم کے فروغ اور خصوصاََ بلوچستان کی جامعات کے مسائل کے حل کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔ نگران وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ موجودہ صدی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اب آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور معیاری تعیلم و ہنر کی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے ایس بی کے پشین اور خصدار کیمپس کے لیے 50 کروڑ روپے گرانٹ کا بھی اعلان کیا۔ تقریب سے وائس چانسلر ایس پی کے ڈاکٹر ساجدہ نورین، ڈی جی ایچ ای سی بلوچستان ظہور بازءاور ڈی جی نیوٹیک حسین بخش مگسی نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر نگران وشفاقی وزیر تعلیم محمد علی سندھی نے سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا بھی دورہ کیا ۔


