لوگوں کو دن دہاڑے قتل کیا جارہا ہے جبکہ پولیس اور انتظامیہ کمیشن وصول کرنے میں مصروف ہے، آل پارٹیز پنجگور
پنجگور (نامہ نگار) انجمن تاجران پنجگور، آل پارٹیز، سول سوسائٹی بارڈر بچاو کمیٹی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کا پنجگور میں امن و امان کی ابتر صورتحال،قتل و غارت گری اوور دیگر جرائم کے خلاف پنجگور پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجگور اس وقت امن و امان کے حوالے سے بد ترین دور سے گزر رہا ہے اور روز نوجوان اور معمر اشخاص کاقتل عام دن دھاڑے ہو رہا ہے پولیس انتظامیہ کمیشن خوری میں مگن ہے عوامی مسائل اور مشکلات سے انہیں کوئی سروکار نہیں ہے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے زمہ داروں کو کئی بار پنجگور کے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ ا±ن کو پنجگور کے مسائل اور قتل و غارت گری اور دیگر جرائم کو ختم کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے انجمن تاجران کے لعل دوست شعیب،آل پارٹیز کے چیئرمین میر نزیر احمد بلوچ، جمیعت علما اسلام کے ضلعی امیر حافظ محمداعظم بلوچ،حاجی عبدالعزیز بلوچ، مولانا علی احمد،نیشنل پارٹی کے پھلین بلوچ،ایڈوکیٹ شہباز طارق،جماعت اسلامی کے حافظ صفی اللہ قاضی عبدالواحد،حق دو تحریک کے ملا فرہاد،سول سوسائٹی کے کنوینیئر حاجی افتخار ح±سین بارڈر بچا?بچا? کمیٹی کے نجیب سلیم سعوداحمد و ودیگرنے پریس کانفرنس کے دوران مذید کہا کہ پنجگور میں دن دیہاڑے شہریوں سے لوٹ مار، نوجوان اور معمر لوگوں کا قتل عام، کمیشن خوری اور دیگر جرائم کی بڑھتی ہوئی صورتحال اور انتظامیہ کی خاموشی ایک تشویشناک عمل ہے اور اس پر ہم کبھی بھی خاموش تماشائی بن کر نہیں بیٹھیں گے بلکہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو لوٹ مار کرنے والوں اور قاتلوں کی گرفتاری سمیت دیگر جرائم کے خاتمہ کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہیں وگرنہ آل پارٹیز تمام اسٹیک ہولڈرز اور غیور عوام کے ساتھ مل کر شدید احتجاج کرے گی .انہوں نے کہا کہ واپڈا حکام کی بد معاشیوں کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور اب عوام کو مزید تنگ کرنے کے حق میں نہیں ہیں بلکہ وہ عوام کے خادم بن کر ا±نہیں بجلی کی سہولیات فراہم کریں.انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں پنجگور کے ایک سماجی ورکر عبداللہ ایوب شمبے زئی کا بہیمانہ قتل اور ا±ن کے ساتھی تاج رحیم کو زخمی کرنا اور ایک دن پہلے خدابادان سراوان میں محمد اسلم اور نظر محمد جیسے معمر بزرگوں کوفائرنگ کرکے قتل کرنے والے پنجگور کے غریب عوام کو ایک دوسرے کے ساتھ دست و گریبان کرنے کیلئے کوشاں ہیں لیکن ا±ن کی اس خواب کو کبھی بھی شرمندہ تعبیر ہونے نہیں دیں گے.انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو ایک ہفتے کا وقت دیں گے اگر ان معاملات میں بہتری نہیں لائی گئی تو احتجاج کا حق ضرور رکھتے ہیں۔


