نوشکی، وین اور کار میں ہولناک تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی، 2 افراد جھلس کرجاں بحق

نوشکی(نمائندہ انتخاب)نوشکی میں تیل بردار وین اور کار میں ہولناک تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی ،دو افراد جھلس کرجاں بحق ہو گئے، انتخاب کی خبر کے مطابق نوشکی قومی شاہراہ پر گلنگور کے قریب ٹوڈی اور تیل بردار ویگن میں تصادم کے باعث ویگن اور کار میں آگ بھڑک اٹھی جس سے دو افراد جھلس کرجاں بحق ہوگئے ،لاشوں کوشناخت کے لیے ٹیچنگ ہسپتال نوشکی منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں