گوادر بندر گاہ ، کے پی ٹی اور پورٹ قاسم کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان
اسلام آ باد (آئی ا ین پی ) وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرز قیصر احمد شیخ نے گوادر،قاسم پورٹ اور کے پی ٹی کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورٹ قاسم پر کارگوشپ بڑھائے جائیں گے، پورٹ قاسم کے پاس 150 ارب پڑے ہیں،جہاز بنانے میں دو سال لگیں گے، مسلم لیگ نون نے حکومت کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا، پرامید ہوں حکومت معیشت سمیت دیگر مسائل کو حل کر لے گی۔وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرز قیصر احمد شیخ سے پی آر اے پاکستان کے وفد نے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے مستقبل کی حکمت عملی بیان کر تے ہوئے گوادر،قاسم پورٹ اور کے پی ٹی کو اپ گریڈ کرنے کا اعلانکر رت ہوئے کہا کہ پورٹ قاسم پر کارگوشپ بڑھائے جائیں گے، پورٹ قاسم کے پاس 150 ارب پڑے ہیں،جہاز بنانے میں دو سال لگیں گے، ایس ائی ایف سی پر ارمی چیف نے کابینہ کو خود بریفنگ دی،قیصر شیخ نے کہا مسلم لیگ نون نے حکومت کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا، پرامید ہوں حکومت معیشت سمیت دیگر مسائل کو حل کر لے گی، وزارت میری ٹائم میں پہلے ایم کیو ایم اور پھر پی ٹی آئی کا وزیر رہا، وزارت میں ماضی کے معاملات کا جائزہ لیں گے، مٹی پا والی بات نہیں ہوگی،وفاق وزیر نے کہا پی پی نے اقتدار میں آنے کی بجائے نون لیگ کو فری ہینڈ دیا، پاکستان میں سالانہ چھ ہزار ارب کرپشن، اسمگلنگ اور بے ضابطگی کی نزر ہوتے ہیں، بیوروکریسی کے نظام کو ٹھیک کرنا پڑے گا، ریونیو بڑھانے کے لیے ٹیکس چوری کی روک تھام کرنا ہوگی، وفاقی وزیر قیصر شیخ نے میری ٹائم پالیسی پر نظر ثانی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا گوادر پورٹ پر ڈیجنگ کو بھی ناگزیر قرار دے دیا۔


