معیشت کے استحکام و ترقی کیلئے بین الاقوامی ماہرین اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو مشاورتی عمل کا حصہ بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(آن لائن )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ملکی معیشت کے استحکام و ترقی کیلئے بین الاقوامی ماہرین اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو مشاورتی عمل کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وزیرِ اعظم معاشی اصلاحات کے نفاذ کی خود نگرانی کریں گے ۔وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملکی معیشت کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہ معیشت کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے، اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی اجلاسوں کی خود صدارت کرونگا۔برآمدات کی عالمی منڈی تک رسائی اور برآمدی صنعت کو تمام سہولیات یقینی بنائیں گے۔مزید ٹیکس کی بجائے ٹیکس نیٹ بڑھانے سے محصولات میں اضافہ کریں گے۔پاکستان میں چھوٹے، درمیانے اور بڑے پیمانے کی صنعت کو ترقی دینگے۔ملکی برآمدات کو بین الاقوامی ویلیو ایڈیشن چین کا حصہ بنائیں گے.وزیرِ اعظم نے معیشت کے شعبوں کی مرحلہ وار اصلاحات پر رپورٹ مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں