ڈیرہ اسماعیل خان، سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکہ، 2افراد جاں بحق اور 17سے زائد زخمی
خیبر پختونخوا(انتخاب نیوز)صوبہ خیبرپخونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں واقعہ تھانہ ہتھالا کی حدود میں سیکورٹی فورسز کی ایک گاڑی پر خودکش دھماکہ ، یہ واقعہ ٹانک روڈ پر پیش آیاجب سیکورٹی فورسز کا قافلہ اپنی منزل کی طرف رواں تھا، تفصیلات کے مطابق 17سے زائد افراد زخمی ہوئے جبکہ 2افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں نائب صوبے دار یاسر بھی شامل ہیںجبکہ ڈرائیور سپاہی طاہر نوید حملے میں مکمل طور پر جھلس کر جاں بحق ہو گئے بعد ازاں ٹانک روڈ ٹریفک کیلئے مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔
Load/Hide Comments


