پشاور، مخالفین کے کھیتوں میں پانی چھوڑنے پر فائرنگ، 4افراد جاں بحق ، ایک خاتون زخمی

پشاور(انتخاب نیوز)مخالفین کے کھیتوں میں پانی چھوڑنے پر جھگڑے کا واقعہ پیش آیا۔ جھگڑا بڑھنے پر فائرنگ کا تبادلہ جاری ہوا جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق ہو گئے، پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ پشاور کے تھانہ متھرہ کی حدود میں پیش آیا جہاں مقتولین کی جانب سے ملزمان کے کھیتوں میں مبینہ طور پر پانی چھوڑ دیا گیا۔ملزمان نے طیش میں آکر فائرنگ کردی اور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں بھی کامیاب ہوگئے، واقعے میں 4 افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور واقعےکا مقدمہ بھی درج کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں