گیس کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے تحفظات ہیں ، وفاقی وزیر پیٹرولیم
اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے تحفظات ہیں جبکہ پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کے نفاذ کی بات ابھی میرے علم میں نہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے تحفظات ہیں، ڈالر کی قیمت کم ہویا زیادہ اضافے کی درخواست آجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کے نفاذ کی بات ابھی میرے علم میں نہیں، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سب کے لیے لیول پلینگ فیلڈ چاہتا ہے، آئی ایم ایف کا مو¿قف ہے کہ مارکیٹ میں تفریق ختم ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ توانائی کے شعبے میں سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، توانائی شعبے کا گردشی قرض 5 ہزار ارب روپے ہوچکا ہے، گردشی قرضے سے جان چھڑانے کے لیے اصلاحات لانا ہوں گی۔


