ہماری حکومت کو نہ ہٹایا ہوتا تو پاکستان ترقی کی بلندیوں پر ہوتا، نواز شریف
فیصل آباد (انتخاب نیوز)قومی اسمبلی کے ارکان نے قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی ، دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ سب مل کے پاکستان کو دوبارہ اپنے مقام پر لائیں گے، ہماری حکومت کو نہ ہٹایا جاتا توپاکستان ترقی کی بلندیوں پر ہوتا، قبضہ کرنے والوں نے ملک کے ساتھ جوکیا، سب نے دیکھا۔سابق وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ہی نہیں پاکستان کے ساتھ بھی زیادتی ہوئی، (ن) لیگ کو اب اپنی سیاسی میراث حاصل کرنی ہے، ایک دو سال مشکل سہی، آسودگی کا وقت ضرور آئے گا، سیاستدان، انتظامیہ اور پولیس سمیت سب کو مل کر ملک کو مشکل سے نکالنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ کی وزیراعلیٰ آپ کے ساتھ ہے، مل کر صوبے اور ملک کیلئے کام کریں۔علاوہ ازیں دوران ملاقات ڈور پھرنے سے نوجوان کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا گیا، مریم نواز کا اس بارے کہنا تھا کہ ڈور پھرنے والا واقعہ تکلیف دہ ہے، اسے نظر انداز نہیں کر سکتے۔


