رانا ثناءخود بیس لوگوں کا قاتل ہے اور اب عمران خان کے خاتمے کا کہہ رہا،بیرسٹر گوہر
اسلام آباد(انتخاب نیوز)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی رہائی کیلئے خیبر پختونخوا میں بڑا جلسہ ہو گا، انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا میرا جینا مرنا اس ملک میں ہے، عمران خان کا سب کیلئے پیغام ہے کہ ڈٹے رہیں، بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ شیر افضل مروت جائیں گے، تحریک انصاف جلسوں کا انعقاد کرے گی۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے سینیٹ الیکشن اور ڈونلڈ لو کے مو¿قف پر بھی بات ہوئی ، ہم نے مطالبہ کیا تھا اسد مجید سامنے آکر اپنا بیان دے، راجہ ناصر عباس پنجاب سے سینیٹ الیکشن میں ہمارے امیدوار ہوں گے، پنجاب میں ہمارے پارلیمانی لیڈر میاں اسلم اقبال ہوں گے، علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ زلفی بخاری بھی پنجاب سے سینیٹ الیکشن میں ہمارے امیدوار ہوں گے، کے پی میں فیض الرحمان اور ڈاکٹر شفقت ایاز ہمارے امیدوار ہوں گے، کے پی سے ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر اعظم سواتی ہمارے امیدوار ہیں، ان پر اعتراض ہوتا ہے تو نورالحق قادری ہمارے امیدوار ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے پاس گھر پر کوئی نہیں، بشریٰ بی بی کا نام توشہ خانہ میں نہیں ہے، بشریٰ بی بی کا نام الیکشن کمیشن میں نہیں، یہ کیس صرف بانی پی ٹی آئی پر پریشر ڈالنے کیلئے کیا گیا، بشریٰ بی بی کی صحت کا اتنا ہی مطالبہ کرتے ہیں جتنا دوسروں کی۔بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ رانا ثنا اللہ ڈھٹائی کے ساتھ کہہ رہے ہیں بانی پی ٹی آئی کو ختم ہونا چاہئے، رانا ثنا اللہ کو عوام نے مائنس کردیا، رانا ثنااللہ کے بارے میں ان کے اپنے لوگوں نے کہا یہ 20 لوگوں کا قاتل ہے، ہم رانا ثنااللہ سے کیا امید رکھ سکتے ہیں؟چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے گزارش ہے ہمارے کیسز کو بھی اٹھالیں، ہمارے کیسز کے جلد سے جلد فیصلے ہوں، 45 سال انتظار نہ کرنا پڑے، ہم امید کرتے ہیں عدلیہ انصاف کرے گی، ہمیں محسن نقوی سے کوئی امید نہیں۔


