پاکستان سے چینی معاہدوں پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی، آئی ایم ایف
اسلام آباد (آئی این پی ) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )نے کہا ہے کہ چین پاکستان کے معاہدوں کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی، آئی ایم ایف ممبرز ممالک کے معاہدوں پر بات چیت نہیں کرتا۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ جولائی 2023 میں میٹنگز ہوئیں تھیں جس میں پروگرام کی کامیابی کے حوالے سے بات چیت ہوئی تھی، سٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ 9 ماہ کا تھا اور پھر انتخابات ہونے تھے، ترقیاتی بجٹ کو فریز کرنے کا مشورہ خسارے کو کم کرنے کیلئے دیا گیا، گردشی قرض پر اگر قابو نہ پایا گیا تو پاکستان کو نرخوں میں اضافہ کرنا پڑے گا۔ پاکستان کی اقتصادی پیشرفت حوصلہ افزا لیکن چیلنجز اب بھی درپیش ہیں، پاکستان کو دیرپا شرح نمو کیلئے سیاسی مشکلات سے نمٹنا ہوگا، معاہدے میں آئی ایم ایف کی تجاویز پر پاکستان نے بہتر عملدرآمد کیا ہے، سٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ آئندہ ماہ اپریل میں ختم ہو جائے گا، نئے پروگرام کے حوالے سے آئی ایم ایف حکام بات چیت کریں گے۔


