سعودی عرب کیلئے کرایوں میں30فیصد کمی، اطلاق 7سے 11اپریل تک رہیگا، پی آئی اے اعلامیہ
اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز(پی آئی اے) نے سعودی عرب جانے والوں کیلئے کرایوں میں 30فیصد کمی کااعلان کردیا۔قومی ائیرلائن انتظامیہ کی جانب سے سعودی عرب کے رہائشی ویزہ اور ورک ویزہ کے حامل افراد کے لئے یکطرفہ کرایوں میں 30 فیصد رعایت کا اعلان کردیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق جدہ اور مدینہ جانے والے مسافر 7 اپریل سے 11 اپریل 2024 تک فائدہ اٹھا سکیں گے،ریاض اور دمام جانے والے مسافر بھی 11اپریل تک فائدہ اٹھا سکیں گے۔پی آئی اے کی جانب سے عمرہ زائرین کے لئے کرایوں میں 20 فیصد تک کرایوں میں کمی کی گئی، کرایوں میں کمی کا اطلاق 7اپریل سے 11اپریل تک رہے گا ، قومی ائیرلائن کی جانب سے اکانومی کلاس میں 50ہزارکمی کی گئی ۔کراچی سمیت ساﺅتھ ریجن سے عمرہ زائرین کا کرایہ 95ہزار400روپے مختص کردیا گیا جبکہ لاہورسمیت نارتھ ریجن سے جانے والے مسافروں کے لیے اکنامی کلاس کا کرایہ1لاکھ 3ہزار 680روپے مختص کرددیا گیا۔


