ماہ رمضان میں مسجد نبوی میں 2 کروڑ سے زائد زائرین کی آمد

مدینہ منورہ (یو این اے) رمضان المبارک کے گزشتہ 20 دنوں کے دوران 2 کروڑ سے زائد زائرین کی مسجد نبوی ﷺ آمد ہوئی اور16 لاکھ سے زائد خوش نصیبوں نے روضہ رسولﷺ پر حاضری دی۔ مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ کے مطابق 20 رمضان المبارک سے اب تک روضہ رسول ﷺ پر حاضری دینے والوں کی تعداد 16 لاکھ 43 ہزار 288 رہی اور رمضان کے گزشتہ 20 دنوں میں آنے والے زائرین کی تعداد 2کروڑسے تجاوز کرگئی ہے۔انتظامیہ کا بتانا ہے کہ ریاض الجنہ کیلئے 3 لاکھ 58 ہزار 632 مرد اور 2 لاکھ 96 ہزار 595 خواتین کوپرمٹ جاری کیے گئے ہیں۔ مسجد نبویﷺکی انتظامیہ کے مطابق 27ویں شب مسجد الحرام کے دالان، تہہ خانے، چھت، تیسری توسیع، اطراف کی سڑکیں، تجارتی مراکز اور ہوٹلوں کی راہداریاں اور دور دور تک نمازیوں سے بھرے رہے۔ اس موقع پر مسجد الحرام جانے والے راستوں پر ٹریفک پولیس کے اہلکار، کراڈ کنٹرول ٹاسک فورس، مسجد الحرام کے اطراف میں تعینات کیے گئے تاکہ لوگ منظم طریقے سے مسجد الحرام میں داخل ہو سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں