منشیات فروشی سے کیوں روکا؟ گوجرانوالہ میں نوجوان کی باپ اور بھائی پر فائرنگ

گوجرانوالہ (این این آئی)گوجرانوالہ کے علاقے کامونکی میں نوجوان کی فائرنگ سے باپ اور بھائی زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق ملزم منشیات فروشی میں ملوث تھا، باپ اور بھائی منع کرتے تھے تاہم گزشتہ روز گھر میں معمولی جھگڑا ہوا تو ملزم نے فائرنگ کر دی۔پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کر رہی ہے جبکہ ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں