فارم 45پر پیشگی دستخط کرانے کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پی پی 149لاہور میں پریزائیڈنگ افسر کی جانب سے فارم 45پر پیشگی دستخط کرانے کا معاملہ، امیدوار سنی اتحاد کونسل ذیشان رشید نے بتایا کہ پریذائیڈنگ افسر کو دستخط شدہ فارم 45کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا ہے، دھوکے سے ہمارے پولنگ ایجنٹوں سے بھی پیشگی دستخط کرائے گئے، دستخط شدہ فارم 45آر او آفس کو بھیج دیے ہیں، پریزائیڈنگ افسر کے مطابق وقت بچانے کیلئے ابھی دستخط کرائے گئے۔ جس پر الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس لے لیا گیا، ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب سے فوری رپورٹ طلب کر لی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں