کراچی ، گھریلو پریشانی کے باعث ٹیکسی ڈرائیور نے سمندر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ سندھ کے شہر کراچی میں رہنے والے شخص نے گھریلو پریشانی کے باعث سمندر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی، تفصیلات کے مطابق 27سالہ طاہر محمود دو بچیوں کا باپ اور دو دریا میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور تھا، سمندر میں چھلانگ لگانے سے قبل طاہر نے گھر پر ویڈیو کال کرکے خودکشی کی اطلاع بھی دی تھی۔واضح رہے کہ اس سے قبل سی ویو دو دریا کلاک ٹاور کے قریب سمندر میں ایک شخص کے ڈوبنے کی اطلاع تھی جس کے بعد ایدھی بحری خدمات کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی تھی، تاہم بعد میں پتہ چلا کہ آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے خودکشی کرلی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں