لاہور، سول عدالتوں کی منتقلی ، امن دشمنی کے مقدمات، وکلا سراپا احتجاج، پولیس پر پتھراﺅ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سول عدالتوں کی منتقلی اور وکلا پر امن دشمنی کے مقدمات درج ہونے کے خلاف لاہور کے وکلا جی پی او چوک پر سراپا احتجاج ہو گئے، تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے وکلا کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی، علاوہ ازیں پولیس پر وکلا کی جانب سے شدید پتھراﺅ کیا گیا۔ پولیس نے رکاوٹیں لگا کر وکلا کو ہائیکورٹ کے اندر جانے سے روک دیا جس کے باوجود وکلا رکاوٹیں ہٹا کر ہائیکورٹ کے اندر جانے کی کوششیں کرتے رہے۔ علاوہ ازیں ایک وکیل کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وکلا کا مقصد ججز کے کمروں کا گھیراﺅ کرنا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں