محمود خان کی زیر صدارت اجلاس، جلسے ہر صورت کیے جائینگے، اپوزیشن اتحاد
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں میں تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب خان، اسد قیصر، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، بی این پی مینگل کے رہنما ساجد ترین اور ثنا اللہ بلوچ نے شرکت کی۔اجلاس میں تحریک کو آگے بڑھانے اور حقیقی آزادی کے حصول کیلئے آئندہ کے لائحہ عمل پر غور ہوا۔اجلاس میں فیصل آباد اور کراچی میں جلسوں کیلئے انتظامیہ کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اپوزیشن اتحاد کا کہنا تھا کہ عوامی اجتماعات کرنا ہمارا آئینی قانونی اور جمہوری حق ہے، جلسے ہر صورت کیے جائیں گے۔اپوزیشن اتحاد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک میں جمہوریت ختم ہوچکی اور آئین کے ساتھ کھلواڑ ہو رہا ہے، ہماری تحریک آئین کی بحالی تک جاری رہے گی۔
Load/Hide Comments


