تربت اور گوادر سے کراچی پہنچنے والے مسافروں سے پولیس کا ہتک آمیز رویہ
تربت (انتخاب نیوز) مکران روڈ پر کراچی کے لیے سفر کرنے والے مسافروں کے ساتھ کراچی پولیس کا ہتک آمیز رویہ بدستور جاری ہے۔ پولیس کے لیڈی کانسٹیبل مبینہ بھتہ خوری کے لیے تربت اور گوادر سے کراچی پہنچنے پر رکشہ اور ٹیکسی میں ہوٹل یا گھروں کو جانے والے مسافروں کو روک راستے میں ان سے بد ترین سلوک روا رکھے ہوئے ہیں۔ متعدد مرتبہ بیماری کی غرض سے کراچی میں یوسف گوٹھ ٹرمینل سے شہر جانے کے دوران مسافروں کی لوٹ مار اور تزلیل کے واقعات پیش آچکے ہیں۔ گذشتہ ہفتہ تربت سے سفر کرکے کراچی پہنچنے کے بعد ٹرمینل سے شہر جاتے ہوئے آنکھوں کے ایک بزرگ مریض سے کراچی پولیس نے 55 ہزار روپے چیکنگ اور تلاشی کے بہانے لوٹ لیے۔ اس واقعہ پر سماجی کارکنوں نے آواز اٹھائی جس کے بعد احساس ویلفیئر آرگنائزیشن کے سربراہ ملا لیاقت ولی کی کوششوں سے لوٹے گئے پیسہ کراچی پولیس نے واپس کیے تاہم ابھی تک لوٹ مار کا یہ سلسلہ جاری ہے۔


