عمران خان پر حملہ کیس، 3ملزمان پر فرد جرم عائد

گوجرانوالا(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم اور بانی تحریک انصاف عمران خان پر وزیر آباد میں ہونے والے حملے کے مقدمے میں 3ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق فرد جرم مرکزی ملزم نوید سمیت ملزمان وقاص اور طیب بٹ پر عائد کی گئی، تینوں ملزمان نے صحت جرم تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔بعد ازاں عدالت نے فرد جرم کی کارروائی کےبعد سماعت 25 مئی تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں