سعودی عرب کےساتھ حتمی معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں، امریکا

واشنگٹن(این این آئی)وائٹ ہاؤس نے کہاہے کہ امریکہ اور سعودی عرب ایک حتمی معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے اس ہفتے کے اوائل میں بات چیت میں اہم پیش رفت کی ہے، وائٹ ہاس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ دونوں فریق ایک معاہدے کے پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہیں ، یہ معاہدہ اب تقریبا حتمی ہے۔واشنگٹن اور ریاض سکیورٹی کی ضمانتوں اور سویلین جوہری امداد کے حوالے سے ایک معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کا استقبال کیا، دونوں رہنماں نے مختلف شعبوں میں سٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان سٹریٹجک معاہدوں کے مسودے کے سیمی فائنل ورژن پر بھی تبادلہ خیال کیا، اس حوالے سے معاہدے پر کام مکمل ہونے کے قریب ہے۔دونوں فریقوں نے مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے ایک قابل اعتبار راستہ تلاش کرنے کے لیے بھی تبادلہ خیال کیا، ایک ایسا حل جو دو ریاستی حل کی طرف لے جائے اور فلسطینی عوام کی امنگوں اور ان کے جائز حقوق کے مطابق بھی ہو۔شہزادہ محمد بن سلمان اور جان کربی نے غزہ کی صورتحال اور وہاں جنگ کو روکنے اور انسانی امداد کی ترسیل میں سہولت فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں