میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، فرار نہیں ہوں گے، زلفی بخاری

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے ملک سے فرار نہیں ہوں گے،مسلم لیگ(ن) کی قیادت ملک سے فرار ہوگئی،بیرون ملک دولت کے انبار لگانے والے منہ چھپاتے پھر رہے ہیں،حکومت نے کرپٹ مافیا کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے۔جاری بیان میں زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ حکومت کو مہمان اداکاروں کی حکومت کہنے والے حقیقت کو فراموش کر بیٹھے ہیں،وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے باوجود نوازشریف اقامہ ہولڈر تھے،احسن اقبال الزام تراشی کی بجائے اپنے گریبان میں جھانکیں،سیاسی دروغ گوئی کی بھی کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہےٍ،احسن اقبال ہماری فکر چھوڑیں پہلے اقاموں کا جواب دیں۔زلفی بخاری نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا پاکستان میں ہے،ہم بھاگ کر نہیں جائیں گے،خواجہ آصف اور احسن اقبال بھی متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے اقامہ ہولڈر ہیں،ملک سے فرار ہم نہیں ہورہے لیگی قیادت مفرور ہےٍ،لوم مار کرنے والے بیماری کے بہانے سے چھپتے پھر رہے یہں،حکومت نے کرپٹ مافیا کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے۔بیرون ملک دولت کے انبار لگانے والے خود منہ چھپاتے پھر رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں