سینیٹ کی انٹرنل فنانس کمیٹی کے لئے تحریک ایوان میں منظور
اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ کی انٹرنل فنانس کمیٹی کے لئے تحریک ایوان نے منظور کرلی۔ بدھ کو اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ کی انٹرنل فنانس کمیٹی کی تحریک پیش کی،چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کمیٹی کی صدارت کریں گے،وزیر خزانہ اورنگزیب، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کمیٹی میں شامل ہوں گے،اسحاق ڈار، شبلی فراز، سلیم مانڈوی والا کمیٹی میں شامل ہوں گے،رانا محمودالحسن، شہادت اعوان، انوشہ رحمان، لیاقت ترکئی بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔
Load/Hide Comments


