جھل مگسی،غیرت کے نام پر خاتون سمیت دو افراد قتل

اوستہ محمد:تھانہ لیویز جھل مگسی کے گوٹھ نگور میں سیاہ کاری کے الزام میں دھرے قتل، ملزم قتل کرنے کے بعد فرار، لیویز نے ملزم کی تلاش شروع کر دی، تفصیلات کے مطابق گوٹھ نگور لیویز تھانہ جھل مگسی کے حدود میں ملزم دوست محمد جت نے سیاہ کاری کے الزام میں اپنی بیوی مسماۃ(ح) اور اسکے مبینہ آشناعبدالستار جت کو کلاشن کوف سے فائرنگ کر کے دونوں کو قتل کر دیا اور ملزم موقع سے فرار ہو گیا،اطلاع ملتے ہی لیویز فورس موقع پر پہنچ کر نعشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کر دیا اور ملزم کی تلاش شروع کر دی مزید کاروائی لیویز فورس جھل مگسی کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں