کراچی میں اب وہ دن نہیں جب بھتہ گیری اور بوری بند لاشیں ملتی تھیں، ضیا لنجار

کراچی(آن لائن)سندھ اسمبلی اجلاسں میں وقفہ سوالات کے دوران متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ارکان کی جانب سے شور شرابا کیا گیا۔اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ نے کہا کہ سوال پوچھیں ماحول خراب نہیں کریں۔اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا کہ وقفہ سوالات سے اہم 70 جانوں کا مسئلہ ہے، کراچی میں امن وامان ہمارے لیے اہم مسئلہ ہے۔اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ وہ روایات قائم نہ کریں جو ماضی کی تھیں، ایم کیو ایم کے احتجاج پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ امن و امان پر بھی بات کر سکتے ہیں، مناسب نہیں اپوزیشن لیڈر کھڑے ہو جائیں۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاءاللہ لنجار نے کہا کہ کراچی میں بھتا گیری اور ٹارگٹ کلنگ اب نہیں ہورہی، ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا، وہ دن نہیں ہیں جب 12 مئی کے واقعات ہو رہے تھے، اب بوری بند لاشیں بھی نہیں ملتیں۔وزیر داخلہ سندھ کے بیان پر ایم کیو ایم اراکین نے ایوان میں شور شرابا کرتے ہوئے واک آﺅٹ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں