مستونگ، ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق 3 زخمی

مستونگ(نامہ نگار)مستونگ میں ٹریفک کے تین حادثات میں 4 افراد جاں بحق تین زخمی تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پرمختلف حادثات کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر لیویز تھانہ کھڈکوچہ کے سامنے روڈ کراس کرنے والا 8 سالہ بچہ محمد حنیف کو مسافر کوچ نے کچل ڈالا اور وہ موقع پر جانبحق ہوگیا جبکہ کھڈکوچہ کے علاقے میں پیدل جانیوالا مزدور راہگیر نوجوان سنجرخان کو سرف گاڑی نے ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیالیویز فورس نے مسافر کوچ اور سرف گاڑی کو اپنے تحویل میں لے لیا علاوہ ازیں ٹریفک کا تیسرا حادثہ کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ پر کردگاپ کے علاقے میں ٹوڈی کار اور سوزوکی وین میں خوفناک تصادم ہوا جسکے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جانبحق ہوگئے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے کردگاپ لیویز فورس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ریسکیوکیا اور زخمیوں کو مقامی ہیلتھ سینٹر میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تشویشناک حالت میں مزید علاج کیلئے مستونگ کے ہسپتال منتقل کردیا۔مزید کاروائی لیویز فورسز کررہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں