بلوچستان سول سیکرٹریٹ آفیسرز یونین نے ٹوکن ہڑتال کا اعلان کردیا

کوئٹہ (یو این اے) بلوچستان سول سیکرٹریٹ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر عبد المالک کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان سول سیکرٹریٹ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے بار بار وزیراعلی اور چیف سیکرٹری کو کابینہ سے منظور شدہ ایجنڈاپر عملدرآمد کے لیے درخواست کی گئی۔ سول سروس ریفارمز کا ایجنڈا ادھورا نہیں چھوڑ سکتے۔ بی ایس ایس کیڈر اپنے جائز مطالبے کے لیے مجبورا سوموار 10 جون 2024 سے صبح 11 بجے سے 3 بجے تک قلم چھوڑ احتجاج ریکارڈ کروائے گا اور اگر مسئلہ حل نہیں ہوتا تو اس کو مزید وسعت دیں گے۔حکومتِ وقت کے گڈ گورننس کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ وزیراعلی بلوچستان کے احکامات کاغذ کی حد تک رہ گئے ہیں۔ چیف سیکرٹری اور ایس اینڈ جی اے ڈی کا دفتر محض ڈاکخانہ بن چکا ہے جہاں تمام غیر قانونی تعیناتیاں واٹس ایپ میسیج پر ہو رھے ہیں۔نان کیڈر افسران اور غیر قانونی تعیناتوں سے بد ترین بحران جنم لے چکا ہے۔ جبکہ کیڈر افسران او ایس ڈی بیٹھے ہوئے ہیں۔حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن کے اجرا تک احتجاج جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں