انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی درخواست،عمران خان کی سپریم کورٹ سے جلد سماعت کی استدعا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف درخواست پر جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔عمران خان نے الیکشن دھاندلی کی آئینی درخواست پر جلد سماعت کی استدعا کی ہے۔تحریک انصاف کے وکیل رہنما حامد خان نے جلد سماعت کی متفرق درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ 8 فروری 2024 کو منعقد ہونے والے انتخابات میں دھاندلی کی انکوائری کی درخواست زیر التوا ہے۔مذکورہ درخواست کے مطابق دھاندلی کے خلاف درخواست میں عوامی مفاد و بنیادی حقوق کا سوال اٹھایا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی نیب کیس میں دھاندلی کے خلاف درخواست پر سماعت کی استدعا کی تھی۔عمران خان نے اپنی درخواست میں دھاندلی الزامات پر جوڈیشل کمیشن کی درخواست کو 25 جون کو سماعت کے لیے مقرر کیے جانے کی استدعا کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں