یمن، بچے نے اپنے بھائی کے اشارے پر والد کو گولی مار کر قتل کردیا
صنعاء:یمن کی تعز گورنری میں ایک یمنی بچے نے کلاشنکوف سے اپنے والد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔عرب ٹی وی کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ تعز کی شرعب الرونہ ڈاریکٹوریٹ میں الزغاریر شہر میں 50 سالہ محمد سعید قاسم اس کے چھ سالہ بیٹے مدین نے غلطی سے کلاشنکوف سے گولی چلا کر ہلاک کر دیا۔مقامی اخبار نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ مقتول کے بڑے بیٹے نواف نے مذاق میں مدین سے کہا کہ والد نے دوسرے بھائیوں کو عید پر نئے جوتے دیے ہیں۔ تمہیں نہیں دیئے۔ تم والد کو اس بندوق سے گولی ماردو،اس کے ساتھ ہی مدین نے کلاشنکوف لی جس میں گولیاں لوڈ تھیں اور اپنے والد کے پیٹ میں گولی مار دی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ گولی لگنے کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
Load/Hide Comments


