فیصل آباد ،دیرینہ دشمنی پرفائرنگ ،3افراد قتل
فیصل آباد(صباح نیوز)فیصل آبادکے علاقہ چک72ر۔ب باہمنی والامیںدیرینہ دشمنی پرفائرنگ کرکے تین افرادکوقتل کردیاگیا۔واقعہ کی اطلاع پرپولیس ٹیم موقع پرپہنچ گئی تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق عاطف نامی شخص کی اپنے ہی گائوں کے ایک خاندان سے دشمنی چل رہی ہے۔گزشتہ ر ات گئے اُس نے اپنے مخالفین45سالہ محمدصدیق،22سالہ زبیر اور23سالہ غفران کوگولیاں مارکرقتل کردیا۔لواحقین نے روڈبلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیالاہورفیصل آبادروڈبلاک کردیاتاہم پولیس نے موقع پرپہنچ کرمذاکرات کرکے اُنہیں ملزمان گرفتارکرنے کی یقین دہانی کروائی جس کے بعدمظاہرین منتشرہوگئے۔
Load/Hide Comments


