قلعہ عبداللہ ، 18 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ سے 18 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ محکمہ صحت کے مطابق 2024 میں بلوچستان میں پولیو کے 5 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ رواں سال ملک میں کل پولیو کے 6 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں پولیوکا کیس رپورٹ ہونے کے بعد خصوصی انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ماحول میں پولیو وائرس کی موجودگی کی بناپر پولیو مہم شروع کی جارہی ہے،خصوصی انسداد مہم یکم جولائی سے بلوچستان کے 14اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم شروع ہوگی ،خصوصی پولیو مہم کے دائرہ کار میں لورالائی،قلعہ سیف اللہ ،دکی،اوستہ محمد مستونگ، سبی ، نصیرآباد، قلات، ڑوب، شیرانی، بارکھان، موسی خیل،لسبیلہ اور زیارت کے تحصیل سنجاوی کے علاقے شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں