کولواہ ایجوکیشنل فیسٹیول پایہ تکمیل سے قبل ہی ختم کرا دیا گیا

کولواہ (پ ر)کولواہ ایجوکیشنل فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا مگر فیسٹیول مکمل ہونے سے پہلے ختم کرا دی گئی۔تمام علمی سہولیات سے محروم سرزمینِ کولواہ کے بیشتر طلباء حصول علم کیلئے مختلف شہروں کی جانب رخ کرتے ہیں اور جو والدین صاحب استطاعت نہیں ہیں انکے بچے و بچیاں علم سے محرومی کی زندگی بسر کررہے ہیں جو صرف ایک معاشرے کو بنجر و ذہنی پسماندگی کے دائرے میں بند کرنے کی مترادف ہے۔ اسی تنگ و تاریک اور ہر طرف سے قید کئیے گئے معاشرے کے طلباء و طالبات نے اپنی اور علاقے کے باشعور عوام کے مدد کی تحت علاقے میں خاص کر تعلیمی نظام میں بہتری اور معاشرتی برائیوں یا بیماریوں کے روک تھام کے لئے کام کرنے کا مشن اپنے زمہ لیا اور انکا پہلا قدم کولواہ ایجوکیشنل فیسٹیول کی شکل میں تھا جو کہ مختلف تعلیم دشمن ذرائع کی دخل اندوزی کی وجہ پایہ تکمیل تک پہنچنے سے پہلے زبردستی ختم کرا دی گئی۔ طلباء معاشرے کے نفسیاتی،اخلاقی اور سیاسی ہدف کو مدنظر رکھ کر معاشرے کی مستقبل کے معمار ہونے کی ثبوت ہوتے ہیں اسی طرح کولواہ کے طلباء نے انہی اصطلاحات کے بنا پر کولواہ ایجوکیشنل فیسٹیول کا انعقاد کیا جو کہ ہر پہلو ایک فریضہ ہے ۔یاد رہے فیسٹیول کے زمہ داران نے پروگرام سے 20 دن قبل ضلعی انتظامیہ کو اطلاع دی اور باقاعدہ ڈپٹی کمشنر آواران نے (NOC) جاری کرتے ہوئے اس کی آفیشیلی اجازت دے دی۔ اس کے علاوہ فیسٹیول کے مقام پر نظم و ضبط قائم رکھنے اور سیکورٹی کے لئے گیشکور سے لیویز اہلکار فراہم کرنے کی یقین دہانی کی۔ مگر پروگرام کے دوران آرگنائزرز کو طرح طرح کی پریشر دیا گیا کہ پروگرام کو ختم کیا جائے حتیٰ کہ کولواہ کے اساتذہ کو دھمکایا گیا کہ اگر وہ پنڈال میں حاضر ہوئے تو نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔انہی علاقوں میں نام نہاد قوم پرست پارلیمانی پارٹیوں کو ضلعی انتظامیہ باقاعدہ پروٹوکولز دیکر جلسے و جلوس کامیاب بناتی ہے مگر بات جب تعلیم اور علاقے کے مکینوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کی آتی ہے تو یہی ضلعی انتظامیہ اپنا روئیہ بدل کر تعلیم و ترقی دشمنی میں پیش پیش رہتی ہے جو کہ ایک قوم اور معاشرے کی مستقبل کے ساتھ واضح کھلواڑ ہے۔ ہر قوم و معاشرے میں تعلیم کو اولین ترجیح حاصل ہے مگر بد قسمتی سے تعلیم دینا یا تعلیمی نظام میں بہتری لانا تو دور کی بات ہے ہمارے ہاں تعلیم پر بات کرنا بھی جرم تصور کیا جاتا ہے۔ کولواہ کو پستی میں رکھنے کے خواہشمند عناصر کو یہ واضع طور پر بتانا چاہتے ہیں کہ ہم انکے یہ تعلیم دشمن روئیوں کے خلاف ہرگز چپ نہیں رہیں گے بلکہ کولواہ کے باشعور اور علم دوست عوام کی مدد اس مشن کو جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں