ڈیرہ بگٹی کی دو بہنوں نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں تاریخ رقم کردی

کوئٹہ (یو این اے) علیشبا اور مزدلفہ بنت صادق علی بگٹی نامی دو بہنوں نے بلوچستان بورڈ میٹرک کے سالانہ امتحانات2024 کے حالیہ نتائج میں تاریخ رقم کردی دونوں ہونہار طالبات بہنوں نے فور فگر یعنی 1000 سے زیادہ نمبر لے کر ایک ریکارڈ بنا لیا دونوں بہنوں نے بالترتیب رول نمبرز 579530 اور 579531 کے تحت تعمیر نو گرلز اسکول ایسٹرن بائی پاس کوئٹہ سے 1008 اور 1006 نمبر لے کے نہ صرف نمایاں نمبروں سے میٹرک کے امتحانات میں کامیابی حاصل کی بلکہ بلوچستان کی تاریخ میں شائد پہلی مرتبہ دو بہنوں نے ایک ساتھ میٹرک کا امتحان ایک ہزار سے زائد مارکس کے ساتھ پاس کرکے ریکارڈ قائم کرلیا زرائع کے مطابق سالانہ ٹاپ 20 لسٹ2019 سے 2024 تک ان 2 بچیوں سمیت صرف 5 لڑکیوں نے آج تک میٹرک میں 1000 نمبرز کا فگر کراس کیا ہے جو نہ صرف ان بچیوں بلکہ انکے والدین اور رشتے داروں تعمیر نو گرلز اسکول اور پورے بگٹی قبیلے ہی نہیں بلکہ پسماندہ صوبہ بلوچستان کے لیے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے زرائع کے بچیوں کے والدین نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی ان قابل فخر دونوں بچیوں کو نقد انعام کے ساتھ اسکالرشپ اور لیپ ٹاپ سے بھی نوازیں گے ڈیرہ بگٹی سےتعلق رکھنے والا یہ خاندان کافی عرصے سے کوئٹہ میں مقیم ہیں بلوچی رسم رواج میں رہتے ہوئے اپنی تعلیم پر توجہ دیا ہوا ہے آج بلوچستان بھر سے اچھے نمبر حاصل کرکے سوشل میڈیا میں جب دونوں بہنوں کی خبر آئی تو نہ صرف بگٹی قبیلے بلکہ بلوچستان کے بیشمار واسیوں نے خوشی کا اظہار کیا بچیوں کی تعلیم حاصل کرنے اور شاندار کامیابی کو مدنظر رکھتے ہوئےحکام بالا سے اپیل کہ بچیوںمزید کو اعلی تعلیم حاصل کرنے کے سہولیات فراہم کئے جائیں انہیں میڈیکل کی تعلیم دی جائے تاکہ وہ واپس اکر ڈیرہ بگٹی جیسے پسماندہ ضلع میں اپنے خواتین کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے میں ان کی مدد کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں