حب میں شاہراہ بند اور اسسٹنٹ کمشنر کو زخمی کرنے پر ٹرانسپورٹر ساتھی سمیت گرفتار
حب(یو این اے ) حب بھوانی پر کوئٹہ کراچی شاہراہ بند کرنے پر المحمود کوچ کے مالک داد گئی اپنے ساتھی ولو سمیت گرفتار کرلیاڈی ایس پی حب امام بلوچ کی نگرانی میں کاروائی کی گئی ایس ایچ او بیروٹ قادر شیخ نے گرفتاری کے بعد کاروائی کا آغاز کردیاایس ایچ او ہائٹ طارق جاموٹ اور ایس ایچ او سٹی راشد بزنجو بھی کاروائی میں موجود تھے احتجاج کے دوران اسسٹنٹ کمشنر حب علی دورانی اور لیویز اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ لیکن روڑ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بحال کر دیا گیا اسسٹنٹ کمشنر حب علی دورانی نے کہا ہے کہانتظامیہ اور پولیس قانون ہاتھ میں لینے والوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتے گی۔ روڑ بلاک کے ذریعے غیر قانونی عزائم حاصل کرنا کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ جو بھی ضلع حب کے حدود میں روڑ بلاک کرنے کی کوشش کرے گا ضلع انتظامیہ اور پولیس کسی قسم کی رعایت نہیں برتے گا۔
Load/Hide Comments


