ہرنائی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

ہرنائی (نامہ نگار) ہرنائی میں موٹر سائیکل سوار ایک شخص کو قتل کرکے فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ہرنائی میں نامعلوم مسلح افراد نے ڈپٹی کمشنر ہاﺅس کے قریب فائرنگ کرکے محمد رسول قوم پوادی مری سکنہ کلی سپاندہ کو قتل کردیا۔ مسلح افراد موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق قتل کی وجہ پرانی دشمنی ہوسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں