کنراج میں آسمانی بجلی گرنے سے 75 سے زائد بکریاں ہلاک

حب(نمائندہ انتخاب) کنراج میں آسمانی بجلی گرنے سے 75 سے زائد بکریاں ہلاک ہو گئیں، تفصیلاے کے مطابق کنراج کے پہاڑی علاقے میں آسمانی بجلی گرنے سے 75سے زائد بکریاں ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، اس سے قبل بیلہ اور حب میں برساتی ندیوں میں ڈوبنےسے 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق بیلہ اور حب میں برساتی ندیوں میںڈوبنے کے دو حادثات میں چار افراد جاں بحق حب ندی اور گوٹھ اسماعیلانی ندی بیلہ میں نہاتے ہوئے دو بچیوں اور ایک بچہ سمیت 4افراد ڈوب کر جاں بحق ،تفصیلات کے مطابق حب اور بیلہ میں ہونے والے مختلف واقعات کے حوالے سے بتاتا جاتا ہے کہ حب ندی میں نہاتے ہوئے ایک شخص ڈوب کر جاں بحق ہوگیا متوفی کی نعش ایدھی بحری ٹیم نے نعش نکال کر شناخت کےلئے حب اسپتال منتقل کردیا بیلہ سے اطلاعات کے مطابق گوٹھ اسماعیلانی ندی میں نہاتے ہوئے تین بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تینوں کی نعش پانی سے نکال دی گئی ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں دوبچیاں اور ایک بچہ شامل ہے جن کی عمریں دس سے بارہ سال اور ایک ہی خاندان کے بتائے جاتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں