بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں ڈیجیٹل ٹیبلیٹس کی تقسیم

کوئٹہ(این این آئی)صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمیدخان درانی نے کہا ہے کہ آج کے ڈیجیٹل دور میں بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں ڈیجیٹل ٹیبلیٹس کی تقریب قابل ستائش اقدام ہے بلوچستان کی ترقی میں بی آر ایس پی کا اہم کردار ہے جس نے ہرشعبہ زندگی میں قابل قدرخدمات سرانجام دی ہیں ۔یہ بات انہوں نے جمعرات کی رات بی آر ایس پی آفس میں بی آر ایس پی کی جانب سے ایس سی ڈبلیو پروگرام کے تحت اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے مہاجرین اور رورل سپورٹ پروگرام نیٹ ورک کے تعاون سے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ ،صوبائی محکمہ تعلیم کے ادارے پی پی آئییو اور پراجیکٹ سٹاف میں 2079ڈیجیٹل ٹیبلیٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب سے سابق صوبائی وزیر روشن خورشید بروچہ ،چیف ایگزیکٹو آفیسر بی آر ایس پی طاہر رید اوردیگرنے بھی خطاب کیا بلوچستان رورل سپورٹ پرگرام ضلع لورالائی ،پنجگوراور کوہلو میں ای سی ڈبلیو پروگرام نافذ العمل کر رہا ہے اس پروگرام کا بنیادی مقصدان اضلاع میں مقیم مقامی افراد اور افغان مہاجرین کے 42000سے زائد بچوں کو تعلیمی سہولیات کی بحالی و فراہمی ،اساتذہ کی تربیت اور طلبہ کو روزگار کے مختلف تربیتی پروگرام کی فراہمی شامل ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر بی آر ایس پی طاہر رشید نے بی آر ایس پی کے منصوبوں کے بارے میں شرکاءکو تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور کہا کہ تعلیم اور صحت کے میدان میں ہمیں بہتری لانا ہوگی بی آر ایس پی حکومت بلوچستان کے ساتھ ملکر کام کر رہی ہے اور ہم ہمیشہ سرکاری اداروں کو ساتھ لیکر چلنے کے اصولوںپر کارفرما ہیں تاکہ صوبے سے پسماندگی کو دور کیا جاسکے اس پروگرام میں بھی ہم محکمہ تعلیم حکومت بلوچستان کے ساتھ ملکر کام کررہے ہیں اب ہم یو این ایچ سی آر اورآر یس پی این کے تعاون سے اساتذہ کی کارکردگی کو جدید دورکے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ٹیبلیٹس تقسیم کر رہے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ یہ ٹیبلیٹس حقدار لوگوں تک پہنچائے جائیںگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں