قلات میں فورسز کی گاڑی کو حادثہ، ایک اہلکار زخمی
قلات(نمائندہ انتخاب) قلات میں لیویز فورس کے سی ڈی آئی ظہور احمد ساسولی کی گاڑی کو حادثہ، ظہور احمد شدید زخمی، قلات ہسپتال میں طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل، تفصیلات کے مطابق لیویز فورس قلات کے CDI ظہور احمد ساسولی نیمرغ سے قلات آتے ہوئے چھپر کے مقام پر حادثے کا شکار، سی ڈی آئی ظہور ساسولی شدید زخمی ہوگئے جنہیں زخمی حالت میں ٹیچنگ ہسپتال قلات منتقل کردیا گیا ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ منتقل کردیا گیا
Load/Hide Comments


