پی پی سے مشاورت جاری، گورنر سندھ کے بارے میں فیصلہ جلد ہوگا، اسحاق ڈار

اسلام آباد (انتخاب نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چند روز میں گورنر سندھ کے بارے میں فیصلہ ہوجائے گا، پیپلز پارٹی سے اس معاملے پر مشاورت جاری ہے۔ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بشیر میمن کو گورنر سندھ بنائے جانے کی خبروں کی بھی تردید کی۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ گورنر سندھ کو تبدیل کرنے کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) میں اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ آئندہ چند دن میں گورنر سندھ کی تبدیلی کا امکان ہے اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما بشیر میمن کو گورنر سندھ بنائے جانے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں