نائب وزیر اعظم و اسپیکر قومی اسمبلی دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
کوئٹہ (این این آئی )نائب وزیر اعظم سینیٹر اسحاق ڈار ، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ، وفاقی وزیر جام کمال خان دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق نائب وزیر اعظم سینیٹر اسحاق ڈار ، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ، وفاقی وزیر جام کمال خان دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ۔ کوئٹہ ائےر پورٹ پر گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ، رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ، صوبائی وزراءمیر سلیم کھوسہ، حاجی علی مدد جتک سمیت دیگر حکام نے انکا استقبال کیا۔ دورے کے موقع پر سینیٹر اسحاق ڈار کو امن و امان پر بریفنگ دی جائےگی جبکہ وہ ایوب اسٹیڈیم میں 14اگست کی مناسبت سے تقریب میں شرکت کریں گے۔ نائب وزیر اعظم کی آمد پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں شہر میں سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ ہیلی کاپٹر کا گشت بھی جاری رہا جبکہ ایوب اسٹیڈیم جانے والے تمام راستے بندکردئےے گئے ۔


