بیرون ملک سیاسی پناہ لینے کا رجحان، ویزا نوٹ گائیڈ لائنز تبدیل

اسلام آباد(آن لائن) بیرون ملک سیاسی پناہ لینے کے رجحان کے باعث ویزانوٹ گائیڈ لائنز تبدیل کر دی گئیں، ویزا نوٹ گائیڈلائنز نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی منظوری سےکرٹری خارجہ سائرس سجادقاضی نے جاری کیں،پاکستانیوں کے بیرون ملک سیاسی پناہ لینے کے بڑھتے ہوئے رحجان پر دفترخارجہ متحرک ہوگیا۔سیکرٹری خارجہ نے سیکرٹری سینیٹ اور قومی اسمبلی کو خط کے ذریعے فیصلے سے آگاہ کردیا۔قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ افسران کے اہلخانہ کو ویزہ کیلئے تعارفی خط کے اجراءپر پابندی عائد کردی گئی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سینیٹ و قومی اسمبلی سے رسمی درخواست پر نجی دورے کیلئے سفارتی و سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کو ابتدائی نوٹ وربلز جاری ہوں گے جب کہ اہلخانہ کے سفر کیلئے رسمی معاہدہ کیاجائیگا کہ وہ اس ملک میں پناہ لیں گے اور نہ ہی ابتدائی خط کاغلط استعمال کریں گے۔ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ پرائیویٹ پاسپورٹ والے فیملی ممبرز کیلئے خط کا اجرائ بیان حلفی سے مشروط کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں