جنوبی وزیرستان میں ریمونٹ کنٹرول بم دھماکہ، 2 افراد زخمی
پشاور(صباح نیوز)جنوبی وزیرستان میں ریمونٹ کنٹرول بم دھماکہ، 2 افراد زخمی، تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان لوئر وانا علاقہ دژہ غونڈے میں عاشق نور نامی شخص کی گاڑی کو ریمونٹ کنٹرول دھماکہ سےنشانہ بنایا گیا ہے،گاڑی میں عاشق نور اور انکے ساتھی سوار تھے، زرائع کے مطابق بم موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے میں عاشق نور اور انکے ساتھی محفوظ جبکہ ایک راہ گیر شخص اور ایک چھوٹا بچہ شدید زخمی۔زخمیوں کو وانا ہیڈکورٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


