جے یو آئی(ف) کا ملک بھرامن کانفرنسز منعقد کرنے کا اعلان
لکی مروت (صباح نیوز)جمعیت علما اسلام(ف)نے ملک بھرامن کانفرنسز منعقد کرنے کا اعلان کردیا ۔یہ اعلان پارٹی کے سیکرٹری جنرل نے مولانا عبدالغفورحیدری نے یہاںعوامی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ریاست لوگوں کو اٹھاتی ہے،خاندانوںکو پتہ نہیں عدالتیں بھی بے بس ہیں، زبردستی ریاستیں نہیں چلتیِ سندھ ِپنجاب میں بھی بدامنی پیدا ہورہی ہے ہم ہر جلسے میں امن کی درخواست اور دعوت دے رہے ہیں ۔ہم پر امن جہدوجہد پر یقین رکھتے ہیں ۔پورے ملک میں ہمارے امن مارچ ہوئے کوئی بدنظمی نہیں ہوئی ۔ ہم امن کے داعی ہے امن قائم رکھنا جانتے ہیں ۔ ہم مسلسل امن کا علم بلند کئیے ہوئے ہیں،جمعیت علما اسلام ملک بھر میں پاکستان کے حالات کے پیش نظر امن کانفرنسز منعقد کرے گی ، مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ اسلام ،قانون ،روایات امن کی دعوت دیتے ہیں، لیکن ریاست بھی بتائے ہمارے کتنے اکابرین شہید ہوچکے جو امن کی دعوت دیتے رہے تھے کیا گرفتاریاں عمل میں آئیں ہمیں بھی تو انصاف چاہیئے ۔مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ جن کے ہاتھوں امن برباد ہوا اور تباہ ہوا وہ سمجھتے کہ ہم پرامن ہیں ۔ بدامنی کا عنصر اور نشانات کے سامنے کون نظر آتے ہیں کیا قوم کو معلوم نہیں ہے ۔رہنما جے یو آئی نے کہا کہ ریاست لوگوں کو اٹھاتی ہے اور خاندانوںکو پتہ نہیں عدالتیں بھی بے بس ہے، زبردستی ریاستیں نہیں چلتی ۔مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ اب سندھ اور پنجاب میں بھی بدامنی پیدا ہورہی ہے، پاکستان کی معیشت روز بروز گرتی جارہی ہے، پاکستان میں چالیس فیصد لوگ غربت کی لکیر کی نیچے زندگی گزار رہے ہیں ۔


