قلعہ عبداللہ، سیلابی ریلے میں پھنسے افراد کو ڈرائیور نے جان پر کھیل کر ریسکیو کرلیا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کی کولک ندی میں سیلابی ریلے میں پھنسی گاڑی کو ریسکیو کرلیا گیا، مقامی ڈرائیور نے جان پر کھیل کر گاڑی میں سوار خواتین اور بچے سمیت 7 افراد کو بچایا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا قلعہ عبداللہ میں سیلابی ریلے میں پھنسی فیملی کو فوری ریسکیو کرنے پر ایکسیکیوٹر ڈرائیور کو شاباش و نقد انعام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرائیور نے بہادری و جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون اور بچوں کی زندگی بچاکر خدمت خلق کی عمدہ مثال قائم کی ہے معاشرے کی بے لوث خدمت کرنے والے ہی ہمارے حقیقی ہیرو ہیں۔
Load/Hide Comments


